اسلام آباد(پی این آئی)چین سے 2 کروڑماسک کی برآمدگی، ایف آئی اے کی تحقیقات مکمل، ظفرمرزاپرکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، کلین چٹ مل گئی۔2 کروڑماسک کی چین برآمدگی کے معاملہ پر تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں اورایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحقیقات میں ظفرمرزاپرکوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا، درخواست
گزاراپنےالزام سےمتعلق کوئی شواہدپیش نہیں کرسکا۔ظفرمرزاکاماسک برآمدگی کیلیےپرمٹ اجراسےتعلق ثابت نہیں ہوا، ڈریپ نے 30 جنوری کوحفاظتی اشیاکی برآمدپرپابندی لگائی تھی تاہم ڈریپ نےماسک برآمدگی کیلیے چینی کمپنیوں کوپرمٹ جاری کیےتھے، ڈریپ نےماسک برآمدگی کی اجازت قواعد وضوابط کےتحت دی تھی۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نےماسک برآمدگی معاملےکی تحقیقات روکنےکی سفارش کردی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں