اسلام آباد(پی این آئی)چینی 70 روپے کلو کیوں نہیں مل رہی، اسلام آباد ہائیکورٹ ناراض، خط و کتابت جاری ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی سستی کرنے کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں رحیم یار خان سے گنے کے کاشت کار کی
شوگر ملز کیس میں فریق بننے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت عالیہ نے گنےکےکاشت کارکی شوگر ملز کیس میں فریق بننے کی درخواست منظور کرلی۔اس دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے چینی سستی کرنے کے حکم پر عمل درآمد سے متعلق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ حکومتی اداروں کو شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم امتناع چینی سستی کرنے سے مشروط تھا،چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کا کیا بنا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ خط وکتابت جاری ہے لیکن مارکیٹ میں چینی 70 روپے کلو دستیاب نہیں۔ اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ پھر تو بات ہی ختم ہوگئی، مرکزی کیس پھر جلدی سماعت کے لیے رکھ لیتے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ حکم امتناع میں چینی کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ اہم تھا۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت اس طرح قیمتوں کا تعین تو نہیں کرسکتی ہے یہ تو انتظامیہ کا کام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں