اسلام آباد(پی این آئی)بھارتی ہائی کمشن کے دو اہلکاروں نے پاکستانی شہری کو گاڑی کی ٹکر مار کر زخمی کر دیا، دونوں بھارتی گرفتار۔اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کر کے فرار ہونے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن
کے دو اہلکار صبح کے وقت تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہے تھے کہ اس دوران گاڑی بے قابو ہو گئی اور اس کی زد میں آ کر ایک شخص زخمی ہو گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکاروں نے حادثے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود شہریوں نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو پکڑ لیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھارتی ہائی کمیشن کے دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں