شادی میں شرکت کے لیے گوجرہ جانے والے خاندان کی گاڑی میں آگ لگ گئی، 6 جاں بحق، 10 زخمی

فیصل آباد(پی این آئی)شادی میں شرکت کے لیے گوجرہ جانے والے خاندان کی گاڑی میں آگ لگ گئی، 6 جاں بحق، 10 زخمی۔موٹروے ایم 4 پرگاڑی میں آگ لگ گئی جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی میں شرکت کے لیے گوجرہ جارہے تھے کہ موٹروے پر گاڑی

میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close