ن لیگ کے سینئر رہنما دوست محمد فیضی کورونا سے انتقال کر گئے، مسلم لیگی قیادت افسوس میں ڈوب گئی

کراچی (پی این آئی):ن لیگ کے سینئر رہنما دوست محمد فیضی کورونا سے انتقال کر گئے، مسلم لیگی قیادت افسوس میں ڈوب گئی، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سندھ سے تعلق رکھنے والے سابق ر کن صوبائی اسمبلی دوست محمد فیضی کورونا کے باعث انتقال کرگئے ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اورسندھ سے

تعلق رکھنے والے سابق ر کن صوبائی اسمبلی دوست محمد فیضی کورونا وائرس میں مبتلا تھے اورکلفٹن کراچی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ وہ سندھ کے نگران وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں