اسلام آباد(پی این آئی)پنجاب میں آج بجٹ بزنس کمیونٹی کے لیے دوست بجٹ ہو گا، فیاض الحسن چوہان نے بڑا دعوی کر دیا، وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ آج ملکی تاریخ کا سب سےکاروبار دوست بجٹ پیش کرنےجا رہےہیں۔وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اُمید
ہے کہ آج کا بجٹ بزنس کمیونٹی کے لیے باعث اطمینان ہو گا۔اُن کا کہنا ہے کہ بجٹ میں چھوٹے اور درمیانےدرجے کے کاروباری شعبے کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیےہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ٹیکس ریلیف حکومت کامثبت اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا نےتمام ممالک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ان حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں