اسلام آباد(پی این آئی)پیپلزپارٹی رہنما شہلا رضا اور گلوکاررحیم شاہ بھی کورونا پازیٹیو ہو گئے،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر شہلا رضا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر شہلا رضا نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ابھی باقی گھر والوں کی رپورٹ کا
انتظار ہے.شہلا رضا نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔معروف گلوکار رحیم شاہ بھی کورونا وائرس کے زد میں آگئے اور ان کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔گلوکار کے مینیجر کا کہنا ہے کہ رحیم شاہ نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رحیم شاہ کو کورونا کی خاصی علامات ہیں، ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے انتظار کا کہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے طبیعت بہتر ہوجائے، ورنہ اسپتال منتقل کرنا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں