اسلام آبادکے نئے ائر پورٹ پر سانپ نجی ائر لائن کے جہاز کے قریب پہنچ گیا، پھر کیا ہوا ؟

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آبادکے نئے ائر پورٹ پر سانپ نجی ائر لائن کے جہاز کے قریب پہنچ گیا، پھر کیا ہوا ؟اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائین کے طیارے کے ٹائر کے قریب سانپ آگیا۔ایئرپورٹ ذرائع

کے مطابق طیارہ کراچی جانے کے لیے تیار تھا جب اس کے ٹائرز کے پاس سانپ دیکھا گیا۔سانپ کی نشاندہی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔عملے نے سانپ کو لاٹھیاں مار کر مار دیا جس کے کچھ دیر بعد طیارہ کراچی کے لیے روانہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close