پنجاب پولیس کے 1069جوان کوروناسے متاثر، 7زندگی کی بازی ہار چکے

لاہور(پی این آئی)پنجاب پولیس کے 1069جوان کوروناسے متاثر، 7زندگی کی بازی ہار چکے، پنجاب پولیس کے ایک ہزار 69 افسران اور اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، جن میں سے اب تک 7 جوان زندگی کی بازی ہار گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق کورونا کے خلاف پولیس فرنٹ لائن فورس ہے اور اب تک

ایک ہزار سے زائد افسران اور اہلکار کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں، کورونا سے 7 جوان شہید جبکہ 466 افسران اور اہلکار صحت یاب ہو چکے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا سے لاہور پولیس کے افسران اور جوان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں 283 افسران اور اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close