کوروناکے مریضوں کا پلازمہ تھراپی سے کامیاب علاج، پلازمہ کی خریدو فروخت کرنا جائز ہے یا نہیں؟ممتاز عالم دین کا پیغام سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) شریعت کے مطابق پلازمہ کی خرید و فروخت ناجائز اور حرام ہے۔ عام حالات میں بھی خون بیچنا غلط ہے، موجودہ مشکل حالات میں کسی کی مجبوری سے فائدہ اٹھانا سنگین جرم ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز عالم دین مفتی زبیر نے پلازمہ کی فروخت کو شرعاََ حرام قرار دے دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو

کرتے ہوئے مفتی زبیر کا کہنا تھا کہ عام حالات کے اندر بھی خون کی خرید و فروخت شریعت کی رو سے درست عمل نہیں ہے، قرآن و احادیث کی روشنی میں یہ بالکل غلط ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں پلازمہ کی خرید و فروخت کے لیے مافیا متحرک ہو چکا ہے اور خون کی خرید و فروخت ایک دھندہ بن چکی ہے، یہ عمل شرعاََ حرام اور سنگین جرم ہے جبکہ اگلے بندے کی بیماری کے باعث جان پر بنی ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل حالت میں کسی کی مجبوری کا فائدہ اٹھانا سنگین ترین جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر لاکھوں روپے کمانا ایک گھناؤنا دھندہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close