ہومیو پیتھی طریقہ علاج سے کورونا وائرس کے 600مریض صحتیا ب ہو گئے ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) ہومیو پیتھی کے نامور معالج پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید پرنسپل ہومیو پیتھ کالج اسلام آباد اور انکے معاونین نے کورونا وائرس کے لئے ہومیو پیتھی طریقہ علاج سے 600سے زائد مریض صحتیاب ہوگئے ہیں پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید نے اپنے مریضوں کو اپنی ہومیوپیتھی کی دوا Arsenic Album

200سے کیا ہے ۔ممتاز سکالر ڈاکٹر غضنفر مہدی نے اسلام آباد کے شہریوں کی طرف سے کامیاب تشخیص اور طریقہ علاج پر پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کی خدمات کوسراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ دوسری جناب پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 81 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوارن ملک بھر میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 825 کیسز رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی کل تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 230 ہو چکی ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز 81 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 632 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 29 ہزار 546 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6825 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اب تک کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close