سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد تک اضافے کا فیصلہ ، خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد تک اضافے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی حکومت کے ملازمین کی تنخوہوں میں 10 سے 15فیصد اضافے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق مشکل مالی حالات کے باوجود سندھ حکومت نے صوبائی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں

اضافے کا فیصلہ کیا ہے تاہم صوبے میں کام کرنے والے وفاقی حکومت کے ملازمین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخوہیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اب سندھ حکونت نے ملازمین کی تنخواہیں 10 سے 15 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب سالانہ وفاقی بجٹ میں تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ نہ ہونے پر پریشان سرکاری ملازمین کیلئے اچھی خبر آئی ہے کہ وزارتِ خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں آضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے تنخواہیں اور پنشن میں آضافے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر اضافہ کیا جائے گا۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ معاشی حالات بہتر ہونے کی صورت میں تنخواہیں اور پنشن بڑھائی جاسکتی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی اسکی حمایت کی ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں تو حکومت درآمدات میں پانچ فیصد سرچارج لگا کر پیسے اکٹھے کر سکتی ہے جس سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا جاسکتا ہے یہ اضافہ منی بجٹ میں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ پنجاب میں وزارتِ خزانہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد کٹوتی کی تجویز دی تھی جسے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسترد کردیا ہے۔ پنجاب حکومت اپنا بجٹ سوموار کے روز پیش کرنے جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close