کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا فیصلہ، کس کس وزیر کی چھٹی ہونیوالی ہے؟ رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

لاہور (پی این آئی)کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا فیصلہ، کس کس وزیر کی چھٹی ہونیوالی ہے؟ رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی گئی…… نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ میں ردو بدل کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2020۔21 پیش کیے جانے کے پنجاب میں کوئی وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے رپورٹ بھی وزریراعظم عمران خان کو بھجوا دی گئی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد پنجاب کے اہم وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں نئے چہرے بھی متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حسین جہانیاں گردیزی کو اہم وزارت دیے جانے کا امکان ہے،محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشد کے پاس جبکہ پرائمری ہیلتھ کا دوسرا وزیر لایا جائے گا، دوسری جانب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بورڈ آف ریونیو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارے میں نان ٹیکس وصولیوں کے وسیع امکانات ہیں لیکن اسکا کوئی میکنزم نہیں بن سکا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ قانونی معاملات کو سلجھانے کی ناکافی صلاحیت اور ٹیکس اکٹھا کرنے والےعملہ پر دیگر دفتری ذمہ داریوں کا بوجھ بھی ادارے کی کارکردگی کو متاثر کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے محکمے سے پوچھا ہے کہ ادارے کا میکنزم کیوں نہیں بن سکا؟ غیر قانونی قبضوں، سٹے آرڈرز اور کورٹ کیسز کے مقابلے میں اختیارات کا فقدان اورمسائل میں اضافے کا سبب بھی کیوں بن رہ ہیں؟ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی ہے، ملاقات میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ہے۔دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںوفاقی حکومت نے مشکل حالات میں بہترین، متوازن اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان ، وفاقی وزیرحماد اظہر اوران کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close