یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی، حکومت پاکستان نے خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا، شیڈول جاری

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 26 پروازیں چلانے کا اعلان کردیا گیا، پروازیں 16جون سے 20 جون تک چلائی جائیں گی، یواے ای میں60 ہزار پاکستانی واپسی کے متمنی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے

پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا ہے۔حکومت پاکستان نے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 26 پروازیں چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ یواے ای سے پاکستان کیلئے 16جون سے 20 جون تک مزید پروازیں چلائی جائیں گی۔ پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے مزید پروازیں چلانے کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 مہینوں میں متحدہ عرب امارات سے 20ہزار پاکستانیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔متحدہ عرب امارات میں ابھی بھی 60ہزار پاکستانی واپسی کے متمنی ہیں۔دوسری جانب سعودی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے مزید خصوصی پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 12 سے 15 جون تک لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان کیلئے 4 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی ائیرلائن سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے 4 خصوصی پروازیں چلائے گی۔ یہ پروازیں پاکستان کے 4 شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور ملتان کیلئے چلائی جائیں گی۔بتایا گیا ہے کہ 12 جون کو سعودی ائیرلائن کی خصوصی پرواز پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچی۔ 13 جون بروز ہفتہ کو ایک اور خصوصی پرواز لاہور پہنچی۔ کل 14 جون بروز اتوار کو سعودی ائیرلائن کی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچے گی۔ جبکہ 15 جون کو پاکستانیوں کے لے کر سعودی ائیرلائن کی پرواز ملتان پہنچے گی۔ وزارت اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاو کے بعد سے ہزاروں پاکستانیوں کو ملک واپس لایا گیا۔اب تک 50 ممالک سے کل 61 ہزار سے بھی زائد پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جا چکا۔ دوسری جانب پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب سے پاکستان کے تمام شہروں کو جانے والی پروازوں کا کرایہ فکس کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اسلام آباد، لاہور، پشاور، فیصل آباد، کراچی اور ملتان کے لیے ٹکٹ کرایہ ایک جیسا ہی ہو گا۔ سعودیہ میں قائم پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اکانومی کلاس کا یک طرفہ کرایہ 1,816ریال جبکہ سپیشل اکانومی کا کرایہ 2,182 ریال مقرر کیا گیا ہے۔سفارت خانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ٹریول ایجنٹ ٹکٹ کے بدلے میں فکس ریٹ سے زیادہ رقم کا مطالبہ کرے تو اس کی اطلاع فوری طور پر پاکستانی سفارتخانے یا پی آئی اے دفتر کو دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close