جس علاقے میں کرونا کے کیسز زیادہ ہیں اُسے۔۔۔۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اعلان کیا ہے کہ جس علاقے میں کرونا کے کیسز زیادہ ہیں اُسے بند کردیا جائے گا۔میزبان ماریہ میمن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ’متاثرہ علاقوں کو بند کرنے کا مقصد تیزی سے پھیلتے کرونا کو روکنا

ہے‘۔اُن کا کہنا تھاکہ ’اگر شہری ماسک پہنیں تو کرونا کا پھیلاؤ پچاس فیصد روکا جاسکتا ہے، وبا سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال بہت ضروری ہے‘۔ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت کرونا کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہی ہے، ہم نے عوام پر زیادہ ذمہ داری نہیں ڈالی بس انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے کرونا کے 6825 کیسز سامنے آئے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 81 مریض کی اموات ہوئیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 632 تک پہنچ گئی، اسی طرح کرونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 51 ہزار 735 تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close