اسلام آباد(پی این آئی)نیب نے راتوں رات جہانگیر ترین کو بھگا دیا، سلمان شہباز کے بارے میں بیان چھٹی کے دن دفتر کھول کر دیا جاتا ہے، ن لیگی لیڈر پھٹ پڑا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا ءاللّٰہ تارڑ نے نیب کے سلیمان شہباز سے متعلق بیان پر رد عمل میں کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو تو رات کے اندھیرے میں ملک
سے بھگا دیا گیا مگر سلیمان شہباز کے حوالے سے نیب چھٹی والے دن بھی دفتر کھول کر بیان جاری کرتا ہے، 2 سال سے سیاسی بنیادوں پر قائم کیسز میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔لاہور سے جاری بیان میں عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ نام نہاد احتساب اور نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پول کھل چکا ہے، کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں مگرحکومت انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے،نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں ہونے والی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن ارکان پر قائم کیسز تاریخ کا بدترین سیاسی انتقام ہے، سو ارب روپےکی چینی چوری میں ملوث جہانگیر ترین کو شاہانہ پروٹو کول دے کر لندن بھجوا دیا گیا،نہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا اور نہ ہی ایف آئی اے نےپوچھا کہ کس غرض سے جا رہےہیں۔عطا اللہ تارڑنےسوال کیاکہ قانون اور ضابطے کےخلاف تعینات شہزاد اکبر سرکاری خرچ پر لندن کیا کرنے جاتے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں