نیب نے ن لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 16جون کو طلب کر لیا

لاہور( پی این آئی)نیب نے ن لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 16جون کو طلب کر لیا، نیب نے لیگی ایم این اے محسن شاہ نواز رانجھا کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 16جون کو طلب کر لیا۔قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری نوٹس میں لیگی رہنما کو آمدن سے زائد

اثاثوں سے متعلق کیس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نیب نے لیگی ایم این اے سے ان کے اثاثہ جات، اپنے اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ادھر نیب سکھرنے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر گھوٹکی سے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردارمحمد بخش خان مہرکو18 جون کوطلب کرلیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close