لاہور سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں آگ لگی گئی، مریض اور لواحقین چیخیں مارتے رہے، دو ڈاکٹر جھلس گئے

لاہور (پی این آئی)لاہور سروسز ہسپتال کے ایمرجنسی آپریشن تھیٹر میں آگ لگی گئی، مریض اور لواحقین چیخیں مارتے رہے، دو ڈاکٹر جھلس گئے، سروسز ہسپتال لاہور کے شعبہ ایمرجنسی کے آپریشن تھیٹر میں خوفناک آتشزدگی، وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی ، مریض اور انکے لواحقین چیخیں مارتے رہے ، دو ڈاکٹرز بھی

جھلس گئے ہیں، ایک مریضہ کے لواحقین نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آکسیجن نہ ملنے سے ہماری مریضہ دم توڑ گئی، انتظامیہ نے تصدیق نہیں کی ہے ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے صبح تقریبا 11بجکر 15 منٹ پر ایمرجنسی کے شعبہ سرجری میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی ، پوری وارڈ میں دھواں بھر گیا،ڈاکٹروں اور لواحقین نے فوری طور پر مریضوں کو مشکل سے باہر نکالا ، 50 سالہ مریضہ شمیم کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ انکی مریضہ آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی ہے ، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ، پرنسپل سمز ڈاکٹر محمود ایازکے مطابق آگ سے بوائلر روم محفوظ رہا جبکہ آگ سے دو ڈاکٹرز اور دو پیرا میڈکس سٹاف بھی جھلس گئے ہیں ، آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، اگر مریضوں کو منتقل کرتے ہوئے کوئی جاں بحق ہوا ہے تو معاملے کی تحقیقات کرینگے ،ایم ایس سروسز ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ واقعہ پر کمیٹی بنا دی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close