راولپنڈی بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد تفتیشی اداروں کو مل گئے

راولپنڈی(پی این آئی)راولپنڈی بم دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد تفتیشی اداروں کو مل گئے، راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ملوث نکلی جس کے تحقیقاتی اداروں کو شواہد بھی مل گئے۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی صدر بازار بم دھماکے میں دشمن خفیہ ایجنسی ملوث نکلی،

بم دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، تفتیشی اداروں کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر بازار بم دھماکے کی تفتیش سے جڑے ذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ بم دھماکے میں دشمن ملک کی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں، یہ تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، سی ٹی ڈی سمیت دیگر ادارے واقعے کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق بم دھماکے میں آئی ای ڈی کے ساتھ دھماکا خیز مواد استمال کیا گیا، دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوا تھا اور املاک کو بھی نقصان پہنچا تھا، بم دھماکے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

close