کراچی کے لیے اچھی خبر، وفاقی بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 15ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کر دیئے گئے

کراچی(پی این آئی)کراچی کے لیے اچھی خبر ، وفاقی بجٹ میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 15ارب روپے سے زائد فنڈ مختص کر دیئے گئے، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے لیے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں حکومت نے فنڈز مختص کردیا ہے، گرین لائن بس میں مربوط انٹیلی جینس ٹرانسپورٹ سسٹم

آلات کی تنصیب کے لیے 7 ارب 95 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق گرین لائن بس منصوبے کے لیے 3 ارب روپے میں مختص کیے گئے ہیں، جبکہ گریٹر کراچی واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 2 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق منگھو پیر سے بنارس سڑک کی تعمیرِ نو کے لیے 65 کروڑ روپے مختص کیے گئے، جبکہ نشتر اور منگھوپیر سڑک کی تعمیرِ نو کے لیے 35 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق کے ایم سی فائر فائٹنگ سسٹم کی بحالی کے لیے 38 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، ملیر لنک روڈ کے اوپر انٹر چینج کی تعمیر کے منصوبے کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق ملیر بند کے اوپر سڑک کی تعمیر کے لیے 4 کروڑ 40 لاکھ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے، ضلع ایسٹ کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیر کے لیے 21 کروڑ 79 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق ضلع کورنگی کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کی بہتری کے لیے 6 کروڑ 23 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ضلع وسطی کی یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کے لیے 12 کروڑ 74 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق ضلع وسطی کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کے لیے ایک ارب 32 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ضلع ایسٹ کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کیلئے 60 کروڑ 63 لاکھ روپے مختص کیے گئے اور ضلع کورنگی ملیر کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کیلئے 14 کروڑ 51 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطابق کےایم سی، ضلع ساؤتھ، ویسٹ کی مختلف یوسیز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کے لیے 98 کروڑ 66 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جبکہ ضلع ویسٹ کی مختلف یونین کونسلز کے پانی، نکاسی آب، سڑکوں کے لیے 15 کروڑ 59 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں اور ضلع جنوبی میں مختلف سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کے لیے 9 کروڑ 54 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close