کراچی(پی این آئی)96 مریضوں پر کامیاب تجربہ، کورونا سے صحتیاب افراد پلازمہ رضاکارانہ طور ہر عطیہ کریں، ڈاکٹر طاہر شمسی کی اپیل،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحت یاب افراد اپنا پلازمہ رضاکارانہ طور پر عطیہ کریں۔سندھ میں کورونا کے علاج کیلئے
پیسیو ایمیونائیزیشن کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت کے بعد سے اب تک صوبےمیں 96 سے زائد مریضوں پر ٹرائل کیے جاچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا کے89 مریضوں کو کراچی اور 7 کو حیدرآباد میں پلازمہ دیا گیا، پلازمہ تھراپی سے 71 مریضوں کی حالت میں بہتری آئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض پلازمہ تھراپی سے مکمل صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، پلازمہ تھراپی کے دوران 10 مریض انتقال کرچکے ہیں۔انتقال کرجانے والے افراد کے جسم نے پلازمہ تھراپی کےعلاج کو قبول نہیں کیا جس سے انتقال ہوا، انتقال کرنے والوں میں 9 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں