لاہور کے میو اسپتال میں 24گھنٹے کے دوران کرونا سے 8افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور(پی این آئی):لاہور کے میو اسپتال میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، میو اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس

سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔سی ای او میو اسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ میو اسپتال میں جاں بحق کرونا مریضوں کی تعداد 76 ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ 246 جاں بحق مشتبہ مریضوں کی رپورٹ آنا باقی ہے، جاں بحق زیادہ تر مریض مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 325 ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close