اسلام آباد(پی این آئی):سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 10 فیصد اضافہ تو ضرور کیا جائے، شہباز شریف کا حکومت سے مطالبہ، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم 10فیصد اضافے کا مطالبہ۔ اپنے دور میں ہر سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم ازکم دس فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں ہر سال سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔ سرکاری ملازمین بلخصوص کم اسکیل کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔ مہنگائی ہر حد پار کر چکی ہے۔ صحت کے اخراجات بڑھ چکے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ ایسے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ نہ بڑھانا نا انصافی نہیں تو اور کیا ہے۔ معاشی تحریک پیدا کرنے کے اقدامات کہاں ہیں۔ سرکاری شعبے کے ترقیاتی اخراجات اور منصوبے کہاں ہیں۔ وہ اقدامات دکھائی نہیں دیتے جن سے روزگار پیدا ہو اور لوگوں کی غربت کم ہو سکے۔ کسانوں کی مدد کیلئے کسی پروگرام کا بجٹ میں ذکر تک نہیں ہے۔ زرعی شعبہ دو اعشاریہ نو فیصد کمی کا شکار ہے۔ ایسے میں کسانوں کو رعایتیں نہیں دیں گے تو کب دیں گے۔ موجودہ حکومت کسان اور زراعت کیلئے اقدامات میں بھی بری طرح سے ناکام ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں