پنجاب میں چینی 70 روے فی کلو ہی فروخت ہو گی، وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا اعلان

لاہور(پی این آئی):پنجاب میں چینی 70 روے فی کلو ہی فروخت ہو گی، وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا اعلان، وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ چینی کی فی کلوقیمت 70روپے کے فیصلے پرعملدرآمد ہوگا، پنجاب بھرمیں انتظامیہ کوواضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر خوراک پنجاب

عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ چینی کی قیمت میں نمایاں کمی کی جارہی ہے، وزیراعظم قیمتوں میں استحکام کےلئے متحرک ہیں اور کسی کوبنیادی اشیاخوردونوش کی قیمتوں میں بے جا اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چینی کی طرح آٹے کی قیمتیں بھی مستحکم رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ شہریوں کوتمام شعبوں میں خاطرخواہ ریلیف حاصل ہوگا۔عبدالعلیم خان نے کہاکہ چینی کے نام پرمنافع کمانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے ۔ اپوزیشن کوچینی کی قیمتوں میں کمی کوسراہنا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close