لاہور میں ماسک نہ پہننے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 21 ہزار 491 گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے چالان کر دیئے گئے

لاہور (پی این آئی)لاہور میں ماسک نہ پہننے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 21 ہزار 491 گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے چالان کر دیئے گئے،ملک کے دوسرے اور پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔لاہور

کے سی ٹی او حماد عابد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے پر 8 روز کے دوران 21 ہزار 491 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماسک نہ پہننے والے 17 ہزار موٹرسائیکلوں سواروں، 2 ہزار 139 کار سواروں، 2 ہزار 308 پبلک ٹرانسپورٹ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close