کراچی(پی این آئی)وزارت موسمیاتی تبدیلی کا 84601افراد کو روزگار کی فراہمی کا دعویٰ، بجٹ دستاویز میں حیران کن اعداو شمار، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے ملک بھر میں 84 ہزار 609 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔جاری کی گئی دستاویز کے مطابق مارچ سے اب تک وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے
پنجاب میں 21 ہزار 6 افراد کو روزگار فراہم کیا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے 20 ہزار 623 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔سندھ میں وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے 6 ہزار 500 افراد کو جبکہ بلوچستان میں 17ہزار 600 افراد کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے گلگت بلتستان میں 6 ہزار 910 افراد کو جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 871 افراد کو روزگار فراہم کیا ہے۔وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا محمد سلیم کے مطابق مختلف افراد کو روزگار 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان تمام افراد کو نرسریوں اور شجر کاری کے لیے ڈیلی ویجز پر روزگار فراہم کیا گیا ہے، جبکہ رواں برس دسمبر تک 2 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں