شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ بھی کورونا میں مبتلا، “ان لوگوں کے لیے روتی ہوں جو ٹیسٹ بھی نہیں کرا سکتے” تہمینہ کا ٹویٹ

لاہور(پی این آئی)شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ بھی کورونا میں مبتلا، “ان لوگوں کے لیے روتی ہوں جو ٹیسٹ بھی نہیں کرا سکتے”، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی عالمی وبا کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک

پیغام میں تہمینہ درانی نے لکھا کہ نیب عدالت میں پیشی کے دوران شہباز شریف کے گرد جان بوجھ کر ہجوم لگایا گیا جس کے باعث وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے، نتیجتاً میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔انہوں نے پاکستان میں کورونا کا شکار غریب طبقے کیلئے فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے موجودہ صورتحال دیکھ کر رونا آرہا ہے، اپنے لیے نہیں بلکہ ان لوگوں کیلئے جو کورونا ٹیسٹ کے اخراجات برداشت نہیں سکتے۔انہوں نے لکھا کہ ملک کا غریب طبقہ غربت کے باعث کورونا وائرس کے دیگر پروٹوکول پر بھی عمل نہیں کر پاتے، میں ان سب کے لیے دعاگو ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close