کورونا مویشی منڈیاں بھی کھا گیا، ایک ہفتہ قبل سندھ میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت واپس لے لی گئی

کراچی(پی این آئی)کورونا مویشی منڈیاں بھی کھا گیا، ایک ہفتہ قبل سندھ میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت واپس لے لی گئی،حکومت سندھ نے فوری طور پر صوبے بھر میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت منسوخ کردی ہے جو ایک ہفتہ قبل دی گئی تھی۔محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کئے

گئے مراسلے میں اس عمل کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی.تاہم گمان ہے کہ سندھ میں ایک ہفتے کے دوران لگائی جانے والی مویشی منڈیوں میں حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر یہ اجازت واپس لی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close