بلوچستان میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، صوبائی حکومت نے ہوٹل، ریسٹورنٹس کھولنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

کوئٹہ:(پی این آئی)بلوچستان میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، صوبائی حکومت نے ہوٹل، ریسٹورنٹس کھولنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا، حکومت بلوچستان نےصوبے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھولنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے گزشتہ روز صوبے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس

کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو کھولنے سے 4 گھنٹے قبل اسپرے کرنا ہوگا جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا عملہ ماسک اور گلوز کے بغیر کام نہیں کرے گا تاہم حکومت نے ایک ہی دن میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھولنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔دوسری جانب بلوچستان مین کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور صوبے میں اب تک 80 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 7866 ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں