وزیراعظم نے نوجوانوں کیلئے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا،کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم 50لاکھ سے بڑھا کر کتنے کروڑ کر دی گئی؟

اسلام آباد(پی این آئی)معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر نوجوانوں کےلئے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا ہے، ہنرمند افراد کو 50لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم دیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کےمعاون خصوصی عثمان ڈار نے بجٹ سے متعلق نوجوانوں کیلئے بیان میں

کہاہے کہ حکومت نےہر طبقے کےلئے ریلیف فراہم کرتے ہوئے مثالی بجٹ پیش کیا، وزیراعظم نے ایک بار پھر نوجوانوں کےلئے ملکی خزانے کا منہ کھول دیا ہے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ مشکل مالی حالات کےباوجودنوجوانوں کی ترقی کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی، وزیراعظم نےکامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم ادائیگی بڑھانےکی ہدایت کی، ہنرمند افراد کو 50 لاکھ کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم دیں گے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پہلی بارنوجوانوں کو روزگار کےلئے اتنی بڑی رقم کیش میں دی جارہی ہے، ملک بھر کے تمام بینک نوجوانوں کو قرض کی سہولت فراہم کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کو زیادہ مراعات دینے کی ہدایت کی ہے، ایک بارپھر 100 ارب روپےکی رقم براہ راست نوجوانوں میں تقسیم ہوگی، معاشی ٹیم نے نوجوانوں کیلئے قرض ادائیگی میں انٹرسٹ ریٹ کم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔عثمان ڈار نے کہا کامیاب جوان کااگلہ مرحلہ بہت جلد شروع کرنے جا رہے ہیں، نوجوان بہترین بزنس پلان اورکاروباری سوچ سےآگےآئیں، حکومت مشکل مالی حالات کے باوجود نوجوانوں سے زیادہ تعاون کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close