کرونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، دس دنوں میں کتنی اموات ہو ئیں؟کراچی کے قبرستانو ں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری

کراچی(پی این آئی)کرونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، دس دنوں میں کتنی اموات ہو ئیں؟کراچی کے قبرستانو ں سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری۔ کراچی میں کرونا وائرس سے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، کے ایم سی کی جانب سے قبرستانوں میں‌ ہونے والی تدفین کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے

ہیں۔کے ایم سی کے مطابق یکم جون سے 10 جون تک 1300 سے زائد اموات ہوئیں، گزشتہ سال جون کے 30 دنوں میں 2375 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں 40 فیصد اموات میں اضافہ ہوا ہے، 10 رمضان کے بعد سے صورتحال خراب ہوئی جبکہ کراچی میں قبرستانوں کی مجموعی تعداد 208 ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں کرونا کیسز بڑھتے ہی آکسیجن سلنڈرز نایاب ہوگئے، 5 ہزار روپے والے آکسیجن سلنڈر کی قیمت 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔متاثرین کا کہنا تھا کہ خالی سلنڈر بھرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، ہر وقت آکسیجن دستیاب نہیں ہوتی، آکسیجن کی 24 گھنٹے فراہمی یقینی بنائی جائے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی جانب سے گھر میں آکسیجن سلنڈر کے مشورے کے بعد طلب میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جبکہ آکسیجن سپلائی کرنے والی بڑی کمپنیوں نے پیداوار بڑھانے کے بجائے اپنے پلانٹ ہی بند کردئیے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 23 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد سندھ میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 816 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close