ابوظہبی (پی این آئی) ذی الحج کا چاند کب نظر آئیگا؟ عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیاگیا۔۔ عرب یونین اسپیس سائنس نے متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کر دیا، امارات میں ذی الحج کا چاند پیر 20 جولائی کو نظر آئے گا، یوں مملکت میں عید قربان 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔ تفصیلات کے
مطابق دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کی آمد میں اب ڈیڑھ ماہ کا وقت باقی ہے۔ ایسے میں رمضان المبارک، عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے چاند کی رویت کی پیش گوئی کرنے والے ادارے عرب یونین اسپیس سائنس کی جانب سے تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ میں عرب یونین اسپیس سائنس کے رکن ابراہیم الجروان کے مطابق امارات میں ذی الحج کا چاند پیر 20 جولائی کو نظر آ جائے گی۔ یوں متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ کی تاریخ 31 جولائی بروز جمعہ بنتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ناصرف متحدہ عرب امارات بلکہ دیگر خلیجی ممالک میں بھی مذکورہ تاریخ پر ہی عید الاضحیٰ ہونے کا امکان ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے باعث امکان ہے کہ اس مرتبہ حج کا انعقاد نہ ہو پائے۔اس وقت متحدہ عرب امارات میں مساجد میں نمازوں کے اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ حج کے انعقاد کے حوالے سے سعودی حکومت ممکنہ طور پر 15 جون تک حتمی فیصلہ کر لے گی۔ سعودی حکومت کی جانب سے تمام اسلامی ممالک سے تفصیلی مشاورت کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ قمری کلینڈر کے مطابق پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہی ہوگی۔ تاہم پاکستان میں ذی الحج کے چاند کی رویت کے بعد ہی عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں