پنجاب میں 35 ہزار خصوصی بچے مفت کتابوں سے محروم، محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کا کتابیں دینے سے انکار، بازار سے خریدنے پر مجبور

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں 35 ہزار خصوصی بچے مفت کتابوں سے محروم، محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کا کتابیں دینے سے انکار، بازار سے خریدنے پر مجبور۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب میں زیر تعلیم 35 ہزار خصوصی طلباء مفت درسی کتب سے محروم ہیں، محکمہ سکول ایجوکیشن نے کتابیں دینے سے انکار

کردیا ۔ مفت کتابوں کی عدم فراہمی پرخصوصی بچے بازار سے کتابیں خریدنے پر مجبور ہیں، لاہور میں زیر تعلیم 5 ہزار خصوصی بچے بھی کتابوں سے محروم ہیں ۔ ہر سال کی طرح رواں سال بھی متعلقہ ضلعی انتظامیہ نے خصوصی بچوں کو مفت کتابیں دینے سے انکار کردیا ہے جس کے باعث رواں سال بھی خصوصی بچے خود سے کتابیں خریدنے پر مجبور ہیں ۔محکمہ خصوصی تعلیم کے مطابق ضلع لاہور میں زیر تعلیم 5 ہزار خصوصی بچوں کو بھی تاحال مفت کتابیں نہیں مل سکی ۔انکا کہنا ہے کہ مذکورہ 35 ہزار بچوں کیلئے اڑھائی لاکھ کتابیں درکار ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ خصوصی تعلیم نابینا بچوں کو بریل بکس خود سے فراہم کرتا ہے۔ محکمہ خصوصی تعلیم نے پنجاب ٹیکسٹ بک سے مطالبہ کیا ہے گورنمنٹ سکولوں کی طرح خصوصی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو بھی مفت کتابیں فراہم کیجائیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کےذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کو مفت کتابوں کی فراہمی کیلئے محکمہ کو کوئی بجٹ نہیں دیا جاتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں