چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا شہباز شریف سے رابطہ، کورونا بیماری پر نیک خواہشات اور تعاون کی پیش کش

لاہور(پی این آئی)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا شہباز شریف سے رابطہ، کورونا بیماری پر نیک خواہشات اور تعاون کی پیش کش۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لاؤ جیان ژاؤ نے ٹیلی فون کیا۔وزارت خارجہ کے

ترجمان نے چینی حکومت کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ شہباز شریف کے علاج سے متعلق چینی حکومت کی طرف سے تعاون کی پیش کش کی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چین کی اس پیش کش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی فکر مندی اور پیشکش چین کی پاکستان کے عوام سے محبت، عظیم وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کی یہ محبت، احساس اور وابستگی اُن کے لیے ہمیشہ سرمایہ افتخارہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں