وزیراعظم عمران خان منگل کو کراچی پہنچیں گے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات ہو گی، لاڑکانہ بھی جائیں گے

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان منگل کو کراچی پہنچیں گے، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی ملاقات ہو گی، لاڑکانہ بھی جائیں گے،وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے بعد کراچی اور سندھ کے دورے کا بھی فیصلہ کرلیا۔نمائندہ اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران

خان2روزہ دورے پر منگل کو کراچی پہنچیں گے ، کراچی میں وزیراعظم مصروف ترین گزاریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم گورنراور وزیراعلیٰ سندھ سےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے اور کرونا وائرس سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر صحت، گورنر سمیت دیگر شخصیات کی شرکت کا امکان ہے۔اجلاس میں کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے سندھ حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کراچی کے تاجروں ،صنعت کاروں کے وفود سے ملاقات کریں گے، علاوہ ازیں تحریک انصاف کے صوبائی اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعتوں (ایم کیو ایم، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس) کی قیادتوں سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان بدھ کی صبح لاڑکانہ کا دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ لاڑکانہ میں وزیراعظم احساس سینٹر کا دورہ بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان لاڑکانہ میں ہیلتھ کئیر اسٹاف اور پارٹی کی صوبائی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close