اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ ایف بی آر ریونیو میں17 فیصد اضافہ گڈگورننس کی گواہی دیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر علی زیدی اور مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بجٹ 2020 پر تفصیلی گفتگو
ہوئی۔اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،حالیہ ملکی صورت حال کے پیش نظر نئے ٹیکس نہ لگانا قابل ستائش ہے۔ٹیکس وصولی میں 17 فیصد اضافہ حکومت کی اچھی کارکردگی کا ثبوت ہے، وفاقی وزیر علی زیدی نے بجٹ سے اچھی بات نکال لی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا سے معیشت کو نقصان پہنچا ہے،مہلک وبا سے نمٹنے کے لیے حکومت نے لوگوں کی مالی معاونت کی،بجٹ میں اخراجات کم کر کے عوام کی فلاح کا سوچاگیا ہے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے ریونیو میں17 فیصداضافہ گڈگورننس کی گواہی دیتا ہے،مشکل حالات میں یہ بجٹ مثالی ریلیف فراہم کرےگا اور کاروباری رینکنگ بہتر ہونے سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھےگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں