بات اب 70 روپے پر نہیں رکے گی، شوگر ملز ایسوسی ایشن کو نہیں پتہ کہ آگے عمران خان بیٹھا ہے، شہباز گل نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(پی این آئی)بات اب 70 روپے پر نہیں رکے گی، شوگر ملز ایسوسی ایشن کو نہیں پتہ کہ آگے عمران خان بیٹھا ہے، شہباز گل نے بڑا دعویٰ کر دیا۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے شوگر مل ایسوسی ایشن کی سستی چینی کی فراہمی کی پیشکش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کل تک کہتے تھے

لاگت بہت زیادہ ہے، وہ آج بھاؤ تاؤ کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد حکومت کو خط لکھا تھا اور کہا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے چینی 70 روپے فی کلو فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں لہٰذا حکومت عوام کو 70 روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کے اقدامات کرے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ٹویٹر پر دنیا نیوز کی ویڈیو رپورٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو چینی 70 روپے فی کلو کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جو کل تک کہتے تھے لاگت بہت زیادہ ہے، آج بھاؤ تاؤ کررہے ہیں، ان کو پتا نہیں آگے عمران خان بیٹھا ہوا ہے، اب بات 70 پر نہیں رکے گیان کا کہنا ہے کہ چینی کی اصل لاگت عوام کے سامنے رکھیں گے اور درست قیمت طے کرنی پڑے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close