کورونا کا دباؤ، اسلام آباد کے سیکٹرز جی نائن ٹو، جی نائن تھری کراچی کمپنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے سیکٹرز جی نائن ٹو، جی نائن تھری اور کراچی کمپنی میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا گیا۔مْلک بھر میں کووڈ۔19 صورتحال اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔کراچی کمپنی مرکز،

جی نائن ٹو اور جی نائن تھری میں یہ لاک ڈائون اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس وبا کو دوسرے علاقوں میں تیزی سے پھیلنے سے روکا جا سکے۔این سی او سی کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے مْلک کے مختلف حصوں میں ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری کیں۔ ٹیسٹنگ ٹریسنگ اور کورنٹائن حکمت عملی کے تحت 308600 کی آبادی کے لیے 1292 مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کیاگیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close