افسوس کہ عوام نے احتیاط نہیں کی، وزیر اعظم نے پنجاب میں لاک ڈاؤن مسترد کر دیا، اب سختی کرنا پڑے گی

لاہور(پی این آئی)افسوس کہ عوام نے احتیاط نہیں کی، وزیر اعظم نے پنجاب میں لاک ڈاؤن مسترد کر دیا، اب سختی کرنا پڑے گی۔وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے سے متعلق تجویز مسترد کردی ہے۔لاہور میں کورونا صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک

ڈاؤن نہیں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ تاہم ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب سختی کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازم ہوگا، افسوس کے ساتھ کہنا پڑے گا کہ عوام نے احتیاط نہیں کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رضا کاروں کی شکایت پر کارروائی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم ہوا لوگوں نے سمجھا بیماری ختم ہوگئی، عوام پر ذمے داری ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close