انا للہ و انا الیہ راجعون مسلم لیگ ن کے رہنما، اکمل مرزا کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے

تراولپنڈی(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکمل مرزا کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔ذرائع کے مطابق اکمل مرزا راولپنڈی میں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات تھے جنہیں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔اکمل مرزا بے نظیر بھٹو اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں چند روز سے انہیں وینٹی لیٹر پر

رکھا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔شہباز شریف نے اکمل مرزا کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی پارٹی، جمہوریت اور عوام کے لیے خدمات قابل تعریف ہیں، اکمل مرزا جیسے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں، ان کی کمی تادیر محسوس ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close