لاہور میں آج وزیر اعظم عمران خان کا مصروف ترین دن، کیا کیا اہم فیصلے کریں گے؟

لاہور (پی این آئی)لاہور میں آج وزیر اعظم عمران خان کا مصروف ترین دن، کیا کیا اہم فیصلے کریں گے؟۔وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں مصروف دن گزاریں گے، وزیراعظم ایوان وزیراعلی میں خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے،جہاں وہ

مصروف دن گزاریں گے۔اس دوران عمران خان ایوان وزیراعلی میں خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں پنجاب کے بجٹ پر انہیں بریفنگ دی جائے گی،ہسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔انسداد کورونا کے لئے ایس او پیز پر کتنا عملدرآمد ہورہا ہے اس سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔علاوہ ازیں لاہور میں مختلف مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز بھی زیر بحث آئے گی،وزیر اعظم کو صوبائی بجٹ اور انسداد کورونا اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ علاوہ ازیںوزرا کی کارکردگی بھی موضوع بحث ہوگی۔وزیراعظم عمران خان گورنر پنجاب چودھری سرور اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کریں گے،وزیراعظم گورنر ہاوس میں تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close