اسلام آباد ہائیکورٹ نوٹس لے چینی کے نرخ 70 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں 82 سے 85 روپے فی کلو فروخت

لاہور(پی این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نوٹس لے چینی کے نرخ 70 روپے فی کلو مقرر، مارکیٹ میں 82 سے 85 روپے فی کلو فروخت۔لاہورسمیت مختلف اضلاع کی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کا ریٹ 82 روپے سے کم کر کے 70روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے ،ڈی جی انڈسٹری کی

طرف سے قیمتوں کو کم کرنے کے احکامات ملے ، تاہم شہر میں چینی 82 روپے سے 85 روپے فی کلو بیچی جا تی رہی، انارکلی میں موجود سٹور مالک نے کہا منڈی سے 100 کلو چینی کا تھیلا 7900روپے میں ملتا ہے ، تین روپے منافع سے چینی فروخت کرتے ہیں، نوٹیفکیشن ابھی تک موصول نہیں ہوا ،نوٹیفکیشن ملنے پر 70 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے ، شہریوں نے قیمت کم کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ سے نئی قیمت پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close