راولپنڈی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری، بارودی مواد کی بھاری مقدار استعمال کی گئی، بال بیئرنگ کے شواہد نہیں ملے

راولپنڈی(پی این آئی)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دھماکے کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راولپنڈی دھماکہ کوئلہ سینٹر چوک صدر بازار میں 8 بجکر 43 منٹ پر ہوا جس میں آفرین نامی شخص جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ

دھماکے میں آئی ای ڈی مواد استعمال کیا گیا جو ایک الیکٹرک پول کے قریب نصب کیا گیا، بارودی مواد کی بھاری مقدار استعمال کی گئی تاہم بال بیئرنگ استعمال ہونے کے شواہد نہیں ملے جب کہ دھماکے کی جگہ پر گڑھا بھی موجود ہے۔اس کے علاوہ دھماکے سے پھلوں کی 2 ریڑھیاں اور 2 موٹر سائیکلیں تباہ ہوئیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close