بجلی کے بھاری بلوں کیلئے تیار رہیں، حکومت نے بجلی صارفین کی سبسڈی میں بڑی کمی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی بجٹ میں بجلی صارفین کی سبسڈی میں111ارب روپے کمی کردی گئی، کےالیکٹرک کی سبسڈی میں 34 ارب روپے اور دیگر بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین کیلئے سبسڈی میں77 ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی، جبکہ دیگر بجلی صارفین کیلئے نظرثانی شدہ سبسڈی201 ارب سے

کم کرکے 124ارب کردی گئی، یہ سبسڈی 300 یونٹس کے بجلی صارفین کو دی جاتی تھی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ میں بجلی صارفین کی سبسڈی میں111ارب روپے کمی کردی ہے۔ جس میں کےالیکٹرک کی سبسڈی میں 34 ارب روپے اور دیگر بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے صارفین کیلئے سبسڈی میں77 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔ کےالیکٹرک کے سوا دیگر بجلی صارفین کیلئے نظر ثانی شدہ سبسڈی201 ارب روپے ہے۔یہ سبسڈی آئندہ مالی سال کیلئے 201 ارب روپے سے کم کرکے 124ارب روپے کردی ہے۔سبسڈی 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی ٹیوب ویلز صارفین کو دی جاتی ہے۔ اس سبسڈی میں 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنیوالے فاٹا میں ضم شدہ علاقوں اور آزاد کشمیرکو بھی دی جاتی ہے۔ کےالیکٹرک صارفین کیلئے سبسڈی 59 ارب روپے سے کم کرکے ساڑھے25 ارب روپے کردی گئی ہے۔ جبکہ کےالیکٹرک کے300 یونٹ سے کم بجلی والے صارفین کیلئے25 ارب روپے کی سبسڈی 10 ارب کر دیا گیا ہے۔اسی طرح کےالیکٹرک میں انڈسٹریل سپورٹ پیکج کی سبسڈی10 ارب سے کم کرکے5 ارب روپے کردی گئی ہے۔ بجٹ میں کےالیکٹرک کو سستی ایل این جی فراہمی پر سبسڈی بھی 14ارب روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کٹوتی نہیں کی جائے گی بلکہ تنخواہیں اور پنشن کو گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا۔ اسی طرح بجٹ میں مزدوروں کی اجرت میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close