کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کےمرکزی نائب صدرحلیم عادل شیخ نےوفاقی حکومت کےپیش کردہ بجٹ 21. 2020 کو عوام کیلئے ریلیف کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا ہے, جس میں غریب عوام سے لیکر چھوٹے تاجروں اور بڑے
صعنتکاروں کو مکمل ریلیف دیا گیا ہے, پہلی بار فنکاروں کی بہبود امداد کے لئے بجٹ میں ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں.تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم کی معاشی ٹیم نے عوام کے فلاح بہبود کے لئے کام کیا ہے، موجودہ بجٹ میں ہر طبق فکر کے لوگون کو رلیف دیا گیا ہے خوراک، فوڈ سیکیورٹی، زراعت، ترقیاتی منصوبوں کے لئے بجٹ میں رقم رکھی گئی ہے۔ بجٹ برائے 2021-2020 میں غریب عوام کو مکمل رلیف دیا گیا ہے نیا ٹیکس نہ لگا کر موجودہ حکومت عوام کو مشکل حالات سے نکالا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی ترقی ہورہی ہے، اس مشکل حالات میں بھی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیکر موجود حکومت نے ثابت کیا ہے کہ حکومت غریب عوام کے لئے کام کر رہی ہے،موجودہ حالات کے پیش نظر صحت کے شعبے میں 13 ارب روپے ہسپتالوں کے لئے رکھے گئے ہیں،وزیر اعظم عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر رہے ہیں پاکستان کو مدینہ کے طرز کی ریاست بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے اپنے مفادات کے خاطر بجٹ پیش کئے اور بڑے بڑے منصوبے رکھ کر ان میں کرپشن کی گئی لیکن موجودہ حکومت زیرو کرپشن کے تحت کام کر رہی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں