کوئٹہ(پی این آئی)عملہ اور گاہک ماسک لگائیں گے، بلوچستان میں ہوٹل اور ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دے دی گئی، سخت شرائط لگا دی گئیں۔حکومت بلوچستان نے صوبے میں ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کھولنے کی اجازت دے دی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کو کھولنے
سے 4 گھنٹے قبل اسپرے کرنا ہوگا جب کہ ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کا عملہ ماسک اور گلوز کےبغیر کام نہیں کرے گا۔ایس او پیز کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس آنے والے گاہکوں کو بغیر ماسک ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ ایک ٹیبل پر 4 سے زائد افراد نہیں بیٹھیں گے۔ایس او پیز کے مطابق ہوٹلز اور ریسٹورینٹس آنے والوں کا ٹمپریچر چیک اور استعمال ہونے والے برتن کو حفاظتی طریقے سے صاف رکھنا ہوگا۔مجسٹریٹس کی زیر نگرانی ضلعی کمیٹیاں ہر روز ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کا دورہ کریں گے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرائیں گی جب کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کو سیل کردیا جائے گا اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں