پہلے دن سے ہی لاک ڈائون کا مخالف تھا مگر۔۔وزیراعظم عمران خان نے مشکل حالات میں غریب کیساتھ کھڑنے ہونے کی یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کا پہلے دن سے مخالف تھا مگر اشرافیہ ملک بند کروانے کی خواہش مند تھی، ان مشکل حالات میں غریب کے ساتھ کھڑا ہوں۔وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے مسلم لیگ

ن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ماضی کی غلط معاشی پالیسیوں کا ذکر کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملک پرقرضوں کابوجھ ڈالا اور لوٹ مار جاری رکھی، موجودہ حکومت نےمعاشی صورت حال میں بہتری کیلئےاہم اقدامات کئے۔اُن کا کہنا تھا کہ ’کرونا کی وجہ سے ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے، میں صورت حال کو خود دیکھ رہا ہوں اور میری معاشی ٹیم دن رات محنت کررہی ہے، پہلےدن سےلاک ڈاؤن کےخلاف تھا مگر اشرافیہ ملک بند کروانے کی خواہش مند تھی‘۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں غریب کے ساتھ کھڑا ہوں، احساس پروگرام کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس سے متوسط ، دیہاڑی دار اور غریب طبقے کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔اجلاس کے دوران مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے شرکا کو آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اعتماد میں بھی لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close