اسلام آباد (پی این آئی)نئے مالی سال میں وفاقی حکومت 13 ارب ڈالر سے زائد قرضے حاصل کرے گی، بجٹ دستاویزات میں تفصیل آ گئی۔نئے مالی سال میں حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے قرضے حاصل کریگی۔ پروجیکٹ لونز کی مد میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر، پروگرام لونز کی مد میں 3 ارب ڈالر اور غیر ملکی مالیاتی
اداروں سے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر کے قرض لیے جائینگے۔تفصیل کے مطابق بجٹ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 21-2020ء میں حکومت مختلف مد میں 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کریگی۔اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک سے 1 ارب ڈالر، سعودی عرب سے 1 ارب ڈالر ادھار تیل کی مد میں، ڈیڑھ ارب ڈالر یورو بانڈز اور سکوک بانڈز جاری کرکے حاصل کیے جائینگے۔کمرشل بینکوں سے 4 ارب ڈالر جبکہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالر کا قرض لیا جائیگا۔ پروجیکٹ لونبز کی مد میں 1 ارب 32 کروڑ ڈالر اور پروگرام لونز کی مد میں 3 ارب ڈالر غیر ملکی قرض لیا جائیگا۔دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر حکومت 13 ارب 15 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے نئے مالی سال میں حاصل کریگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں