بجٹ اجلاس کے فوری بعد وزیراعظم اہم دورے پر لاہور پہنچ گئے، کورونا کے حوالے سے پنجاب میں اہم فیصلے کریں گے

لاہور(پی این آئی)نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں دفاع کے شعبے کے لیے 12 کھرب 89 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، عمران خان انسداد کرونا وائرس کے حوالے سے پنجاب کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم

عمران خان آئندہ مالی سال 2020-2021 کے بجٹ اجلاس کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ گئے ہیں، وزیر اعظم لاہور پہنچتے ہی ائیرپورٹ سے اپنی رہائشگاہ زمان پارک روانہ ہوگئے، وہ کل لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں انہیں وزیر اعلیٰ پنجان عثمان بزدار پنجاب کے بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ اجلاس میں وزرا کی کارکردگی بھی موضوع بحث ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملاقاتیں ہوں گی۔عمران خان کو کرونا وائرس کے انسداد کےلیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی بریف کیا جائے گا جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی جائے گی۔وزیر اعظم دو روزہ دورے کے دوران پنجاب میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز سے متعلق بھی اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مذکورہ اجلاس عالمی ادارہ صحت کی جانب سے شعبہ صحت پنجاب کو کرونا کیسز کی بڑھتی تعداد پر لکھے گئے خط کے بعد منعقد کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close