بوریوالہ کے قریب کار اور منی ٹرک کا تصادم، میاں بیوی، تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق، دو بچے شدید زخمی

بوریوالہ (پی این آئی)بوریوالہ کے قریب کار اور منی ٹرک کا تصادم، میاں بیوی، تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق، دو بچے شدید زخمی۔لاہور روڈ پر چک نمبر 201 / ای بی کے قریب کار اور منی ٹرک کے مابین تصادم میں میاں بیوی اور تین بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 بچے زخمی ہیں جن کو تشویش

ناک حالت میں بہاول وکٹوریہ اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔بورے والا کے نواحی علاقہ محمد نگر کا رہائشی مرزا محمد ارشاد اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں کے ہمراہ عارف والا میں قل خوانی میں شرکت کے بعد اپنی مہران کار پر بورے والا آرہا تھے کہ جب وہ دہلی ملتان روڈ پر چک نمبر 201 / ای بی کے قریب پہنچے تو ان کی کار ایک تیز رفتار ٹرک سے آمنے سامنے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجہ میں تین بچے اویس، عبدالرحمن اور عبد اللہ موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ارشاد اور اس کی اہلیہ رضوانہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو کرکے ٹی ایچ کیو اسپتال بورے والا منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ بھی اسپتال پہنچنے سے قبل جان کی بازی ہار گئے۔زخمی ہونے والے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں بہاول وکٹوریہ اسپتال بہاولپور ریفر کردیا گیا جاں بحق ہونے والوں میں ماں باپ بیٹا اور 2 بھانجے شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close